بارباڈوس،2جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یورو کپ سن 2016کیدوسرے کوارٹر فائنل میں ویلز نے بلجیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔یہ پہلا موقع ہے جب ویلز نے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔یورپ کے بڑے کلبوں میں کھیلنے والے سٹار کھلاڑیوں پر مشتمل بلجیم کی ٹیم نے کھیل کا آغاز انتہائی شاندار انداز میں کیا اور میچ کیابتدائی لمحات میں ہی ویلز کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ بیلجیئم کے نینگولن نے میچ کے 13ویں منٹ میں خوبصورت گول کر کے بلجیم کو میچ میں برتری دلوا دی۔ویلز کی ٹیم گول کے خسارے کے باوجود سنھبل کر کھیلتی رہی اور بلجیم کے گول پر بار بار حملے کیے اور بالآخر 31ویں منٹ میں کپتان ایشلی ولیئم نیکارنر پر خوبصورت ہیڈر سے گول کر میچ برابر کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہوئے بلجیم نے مڈفیلڈر کریسکو کو تبدیل کر کے ماروان فلینی کو میدان میں اتارا۔ دوسری جانب ویلز نیدوسرے ہاف میں عمدہ کھیل کو جاری رکھا اور 55ویں منٹ میں رابسن کانو نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔ویلز نے ایک برس پہلے بھی یوروکپ کے کوالیفائنگ میچ میں بلجیم کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔ ویلز نے کوارٹر فائنل میں بلجیم کو ہرا کر اپنی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک کوالیفائی کیا ہے۔ویلز نے 58برسوں بعد کسی بڑے ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے اور اس کا سہرا اس کے سٹار کھلاڑی گیرتھ بیل پر ہے جنھوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویلز کی جانب سے کیے جانے والے کل 11میں سے سات گول کیے اور وہ یورو کپ سنہ 2016میں ابھی تک تین گول کر چکے ہیں۔